جیل بھرو تحریک، انتظامی کمیٹی کا اہم اجلاس
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے شروع ہونے والی جیل بھرو تحریک اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔
جیل بھرو تحریک کے حوالے سے انتظامی کمیٹی بنام ’’شیعہ مسنگ پرسنز ریلیز کمیٹی‘‘ کا ایک اہم اجلاس آئی ایس او کراچی کے دفتر سولجربازار میں ہوا جس میں کمیٹی کے ذمہ داران اور شیعہ تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں دوسرے مرحلے میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی کی بروز جمعہ جامع مسجد مصطفی عباس ٹائون سے گرفتاری اور اس کے بعد کے لائحہ عمل پر فیصلے کیے گئے۔
یاد رہے کہ شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے شروع ہونے والی جیل بھرو تحریک اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جس میں علامہ احمد اقبال رضوی بعد نماز جمعہ جامع مسجد مصطفی عباس ٹائون سے ساتھیوں کے ہمراہ گرفتاری پیش کریں گے۔