Uncategorized

جہلم، خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا، 10 فٹ ریلوے ٹریک متاثر،2 دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ڈومیلی موڑ کے قریب کالا پل ریلوے ٹریک پر ایک تکفیری خودکش حملہ آور نے پولیس پر فائرنگ کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کی وجہ سے 10 فٹ ٹرین کی پٹڑی اکھڑ گئی جبکہ پولیس نے 2 تکفیری دہشتگردوں کو زندہ گرفتار کر لیا۔ اطلاعات کے مطابق مقامی چرواہے نے ریلوے ٹریک پر 3 تکفیری دہشتگردوں کو ریلوے ٹریک پر بم نصب کرتے دیکھا تو اس نے فوری طور پر اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس کو دیکھتے ہی تکفیری خودکش حملہ آور اور اس کے دیگر 2 ساتھی دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی اور پولیس کو دھمکی دی کہ اگر اس کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ خود کو دھماکے سے اڑالے گا تاہم دہشتگرد کی دھمکی کارگر ثابت نہ ہوئی اور پولیس نے علاقہ مکینوں کی مدد سے اپنی پیش قدمی جاری رکھی جس پر گھبرا کر دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کی وجہ سے کسی پولیس اہلکار یا علاقہ مکین کو نقصان نہیں پہنچا۔ پولیس نے دیگر 2 دہشتگردوں کو زندہ گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ دھماکے کی وجہ سے ریلوے ٹریک کو بھی نقصان پہنچا اور 10 فٹ پٹڑی اکھڑ گئی جس کی وجہ سے راولپنڈی سے کراچی کے درمیان ٹرین سروس معطل ہو کر رہ گئی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button