لاہور ہائیکورٹ، ناصر شیرازی بازیابی کیس کی سماعت کرنیوالا جج چھٹی پر چلا گیا
شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ) لاہور ہائیکورٹ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی کی بازیابی کے حوالے سے رٹ پٹیشن پر سماعت کیلئے آج کی تاریخ مقرر تھی لیکن پٹیشن کی سماعت کرنیوالے جج جسٹس سردار نعیم احمد آج عدالت نہیں آئے۔ اطلاعات کے مطابق جسٹس سردار نعیم احمد نے آج چھٹی کی درخواست دیدی ہے۔ امکان ہے کہ کیس کسی اور عدالت میں سنا جائے گا۔ دوسری جانب انتہائی باوثوق ذرائع نے "اسلام ٹائمز” کو بتایا ہے کہ پولیس نے عدالت میں جمع کرانے کیلئے جواب تیار کر لیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ناصر شیرازی پولیس کی حراست میں نہیں اور نہ ہی وہ کسی کیس میں پولیس کو مطلوب تھے۔ پولیس کی جانب سے تیار کردہ جواب میں ناصر شیرازی کی حراست سے مکمل لاعلمی کا اظہار کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس کی جانب سے ایک اعلیٰ پولیس افسر عدالت میں پیش ہو گا اور جواب داخل کرائے گا۔