Uncategorized

سیدہ زینبؑ کا کردار و سیرت خواتین کیلئے مشعل راہ ہے :مقررین

شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ)ملتان: میدان کربلا میں سیدہ زینب ؑ نے جس صبر واستقامت کا مظاہرہ کیا تاریخ اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے ۔آج کے معاشرے کو یزیدی نظام سے پاک کرنے کیلئے ہمیں سیدہ زینبؑ کی سیرت پر عمل کرنا ہوگا۔ان خیالا ت ا ظہار مذہبی سکالر نرید فاطمہ نے منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کے زیراہتمام منعقدہ ساتویں سالانہ سیدہ زینب ؑ کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔صدارت آمنہ ہاشمی نے کی جبکہ مہمان خصوصی صائمہ شوکت تھیں۔ اس مو قع پر افنان بابر نے کہا کہ حکمرانوں نے ماڈل ٹائون میں گولیاں برسا کر آج کے دور کی کربلا برپا کی۔ پروفیسر یاسمین چاندنی اورہما اسماعیل نے کہا کہ سیدہ زینبؑ کا کردار و سیرت خواتین کیلئے مشعل راہ ہے ۔کانفرنس میں شہناز لودھی،قربان فاطمہ،غزل غازی،یاسمین خاکوانی،عابدہ بخاری ، پروفیسر حمیدہ مظہر،مسرت خالد،ڈاکٹر سمیرا ابرار ،ڈاکٹر نگینہ زبیر سمیت دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر قائد تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیدہ زینبؑ کانفرنس کے کامیا ب انعقاد پر منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔سیدہ زینبؑ نے میدان کربلا میں جرات و استقامت کی عظیم داستان رقم کی۔آج کی خواتین سیدہ زینبؑ کی سیرت و کردار کا پیکر بن کر یزیدیت کے خلاف اٹھ کھڑی ہوں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button