ہم امر یکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے پر امریکی صدر کے بیان کی مزمت کرتے ہیں ۔علامہ ناظر عباس تقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ہم امر یکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا در الحکومت بنانے پر امریکی صدر کے بیان کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ۔علامہ ناظر عباس تقویگی قبلہ اول مسلمانوں کا مر کز ہے اور مسلمان کسی صورت بھی اپنے قبلہ اول کی آزادی سے دستبردار نہیں ہو نگے اور اپنی اس جدوجہد کو جاری وساری رکھیں گے۔علامہ ناظر عباس تقویاقوام متحدہ اور او آئی سی کو چائیے کہ امریکہ کے اس بیان کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے امریکہ کو اس اقدام سے روکیں اس طرح کے اقدامات سے عالم اسلام میں تشویش پائی جاتی ہے۔علامہ ناظر عباس تقویشیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے خلاف سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائیں گے کراچی میں مرکزی مظاہرہ بعد نماز جمعہ خوجہ مسجد کھارادر کے باہر منعقد کیا جائے گا۔علامہ ناظر عباس تقویکراچی(اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ ہم امر یکہ کی جانب سے مقبو ضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا در الحکومت بنانے پر امریکی صدر کے بیان کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور اس اعلان کو اسلام دشمنی قرار دیتے ہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بچقانہ بیان سے دنیا بھر میں پائی جانے والی گشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا مزاکراتی عمل میں بھی مزید کشیدگی پیدا ہو گی قبلہ اول مسلمانوں کا مر کز ہے اور مسلمان کسی صورت بھی اپنے قبلہ اول کی آزادی سے دستبردار نہیں ہو نگے اور اپنی اس جدوجہد کو جاری وساری رکھیں گے امر یکہ کے اس بیان نے یہ بات مسلمانوں پر ثابت کردی ہے کہ دنیا بھر کے امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکہ اور اسرا ئیل ہیں اس بیان نے یہ بھی ثابت کردیا ڈونلڈ ٹرمپ زہنی مر یض ہے مختلف ممالک کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے خلاف عوامی رد عمل نے یہ بات ظاہر کردی ہے کہ مسلمان متحد اور متفق ہیں اس طرح کے بیانات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اقوام متحدہ اور او آئی سی کو چائیے کہ امریکہ کے اس بیان کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے امریکہ کو اس اقدام سے روکیں اس طرح کے اقدامات سے عالم اسلام میں تشویش پائی جاتی ہے یہ بیان عالمی امن کو بھی متاثر کر سکتا ہے بیت المقدس فلسطینی عوام کی سر زمین ہے اور اس کو کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے خلاف سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائیں گے کراچی میں مرکزی مظاہرہ بعد نماز جمعہ خوجہ مسجد کھارادر کے باہر منعقد کیا جائے گا