پاکستانی شیعہ خبریں
بلوچستان کے صوبائی وزیر بھی پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گئے
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ہزارہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف صوبائی وزیر برائے قانون،لائیو اسٹاک،جنگلات اور پارلیمانی امور بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرے پر بیٹھ گئے۔
آغا سید محمد رضا نے بتایا کہ پاکستان میں رہتے ہوئے اپنے اداروں سے تحفظ مانگ رہے ہیں،لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں،اب کوئی رستہ نہیں بچا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ دھرنے میں بیٹھے ہوئے مظلومین کی حمایت جاری رہے گی اور یہ دھرنا تب تک ختم نہیں ہوتا جب تک آرمی چیف خود آ کر یقین دھانی نہیں کرا دیتے۔اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنا دینے والے مجلس وحدت المسلمین کے رہنما کا کہنا ہے کہ آج اسمبلی کے اجلاس میں بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کراوںگا۔