Uncategorized

لاؤڈ اسپیکر اور علماء کرام پر پاپندی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی، شیعہ علماء کونسل

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر سندھ حکومت کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر اور علماء کرام پر مختلف اضلاع پر پاپندی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اگر لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کو روکا گیا، اس پر ایف آئی آر کاٹی گئی اور سیکیورٹی کے بہانے سے سبیلوں کو روکا گیا، تو پھر ہم اپنی بھرپور عوامی طاقت کا استعمال کریں گے اور سندھ کی تمام شاہراہوں کو بلاک کر دیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں نمائش چورنگی پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ جعفر سبحانی، سعقوب شہباز، حسنین مہدی، علامہ جی ایم کراروی، علامہ کامران عابدی، ایس ایم نقی، رضی حیدر رضوی، حسن صغیر عابدی، شمس الحسن شمسی و دیگر علماء کرام و رہنما بھی موجود تھے۔ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ سندھ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر ہمیں شدید تحفظات ہیں، گزشتہ کئی سالوں سے اس طرح کے ہتکھنڈوں سے مجلس عزاء و جلوس عزاء کو مثاثر کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے بلائے جانے والے اجلاسوں میں اس طرح کے ضابطہ اخلاق کا ذکر نہیں کیا جاتا، اجلاس میں طے ہونیوالے فیصلہ جات پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا، جس کی وجہ سے محرم الحرام سے پہلے ایک انتشار اور تصادم کی فضاء بنائی جاتی ہے، تاکہ مجلس عزاء اور جلوس عزاء میں انتشار پیدا کیا جائے، فرقہ واریت کو ہوا دی جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں تصادم یا کوئی ناخشگوار واقعہ پیش آیا، تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت سندھ پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مجلس عزاء و جلوس عزاء ہماری شہری آزادیوں کا مسئلہ ہے، جس سے ہم کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہونگے، اگر ہمیں اپنے حقوق کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے بھی دینے پڑے، تو ہم اس سے بھی دریغ نہیں کرینگے۔

صوبائی صدر ایس یو سی نے کہا کہ سندھ حکومت اپنا قبلہ درست کر لے، اگر لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کو روکا گیا، اس پر ایف آئی آر کاٹی گئی اور سیکیورٹی کے بہانے سے سبیلوں کو روکا گیا، تو پھر ہم اپنی بھرپور عوامی طاقت کا استعمال کریں گے اور سندھ کی تمام شاہراہوں کو بلاک کر دیں گے۔ علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ جنہوں نے ملک میں تبدیلی کا نعرہ لگایا، لیکن عزاداری کیلئے وہی پرانے ہتکھنڈے استعمال کئے گئے، لہٰذا عزاداری میں بے جا مداخلت بند کی جائے، ورنہ ملک کی فضاء متاثر ہوگی اور ہمارا ملک ان چیزوں کا متحمل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری سید الشہداء امام حسینؑ کے انعقاد کے حوالے سے ہم حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کو تیار ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت بھی ہم سے بھرپور تعاون کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button