Uncategorized
امام حسین ؑ نے مظلوم کی حمایت کا درس دیا ،مولانا شہنشاہ نقوی
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاک محرم ایسوسی ایشن کے تحت نشتر پارک میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ شہدائے کربلاء اور امام حسین ؑ نے ظلم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت کا درس دیا اور اس فلسفے کی بقاء کیلئے خانوادہ رسولؐ نے ظالموں و جابروں سے ہر محاذ پر جنگ کی اور دین کو فتح مند کر کے یہ بات واضح کردی کہ اسلام ہی اللہ کا پسندیدہ دین ہے ۔