پاکستانی شیعہ خبریں

شمالی وزیرستان میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ، آرمی چیف کی شرکت

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) روالپنڈی: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں سپہ سالار نے شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ اداکردی گئی جس میں آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد شہدا کے جسد خاکی فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں کو روانہ کردیے گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ شمالی وزیرستان کے علاقے 9 دہشت گرد موجود ہیں، وطن کی حفاظت پر مامور جوانوں نے لمحے بھر بھی دیر نہ کیا اور آپریشن کا آغاز کیا۔دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کپیٹن سمیت پاک فوج کے 7 اہلکار شہید ہوئے جن کی شناخت کیپٹن جنید، حوالدار عامر، حوالدار عاطف، حوالدار ناصر، حوالدار عبد الرزاق، سپاہی سمیع اور سپاہی انور کے ناموں سے ہوئی تھی۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے، پاک فوج کے جوانوں نے علاقے کو آپریشن کے بعد کلیئر کروالیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button