پاکستانی شیعہ خبریں

’’ڈیرہ اسماعیل خان خطرناک دہشتگرد مارا گیا‘‘

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختون خوا صلاح الدین محسود کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں آج پولیس مقابلے میں ایک خطرناک دہشت گرد مارا گیا۔پشاور میں ہیرٹیج ٹریل کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں آئی جی کے پی کے کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان میں آج پولیس مقابلے کے دوران خطرناک دہشت گرد مارا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے پشاور میں بھی دہشت گردوں کے کئی نیٹ ورک توڑے ہیں اور جرائم پر قابو پایا گیا ہے۔آئی جی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مارے گئے دہشت گرد کے حوالے سے تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button