پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی:شیعہ مصنف شہید ایوب نقوی کے قاتل گرفتار

karachiگذشتہ دنوں کراچی کے علاقے ناظم آباد میں شیعہ مصنف ایوب نقوی کو شہید کر نے والے کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دو ناصبی دہشت گرد گرفتار ہو گئے۔پولیس ذرائع نے شیعت نیوز کو بتایا ہے کہ کراچی میںحالیہ دنوں ملت جعفریہ کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ میں ترسٹھ سالہ شیعہ مصنف ایوب نقوی کو بہیمانہ قتل کرنے والے کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دو ناصبی دہشت گرد شعیب اور ناصر گرفتار کر لئے گئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سے ہے جبکہ ان کا ایک ناصبی دہشت رد تا حال مفرور ہے ،جس پولیس کو تلاش ہے،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ناصبی دہشت گردوں نے انکشاف کیا ہے کہ مستقبل میں مزید شیعہ عمائدین کو بھی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کی پلاننگ کر رہے تھے،تاہم پولیس نے بر وقت کاروائی کر کے ناصبی دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ پولیس ان کے مفرور ساتھی کی گرفتاری کے لئے مزید چھاپے مار کاروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی میں مصروف عمل ہے،واضح رہے کہ دونون گرفتار ہونے والے ناصبی دہشت گرد کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے رہائشی ہیں جبکہ ان کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی گروہ سے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button