پاکستانی شیعہ خبریں
پاکستان وہندوستان کی جانب سے شیطانی منصوبےکی مذمت

اسلام آباد ميں ایک پریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئے عبدالباسط نےکہاکہ دنیاکےتمام مذاہب اورعقیدوں نےاس ناپاک منصوبےکی شدید مذمت کی ہے۔
ادھرہندوستان نےبھی امریکی پادری کی جانب سےقرآن کریم کےنسخےجلانےکےمنصوبےکی شدید مذمت کی ہے۔
ارناکی رپورٹ کےمطابق ہندوستانی وزیرداخلہ پی چدمبرم نےامریکی پادری کےاس اقدام کواسلام کےخلاف صیہونیوں کانیافتنہ قراردیا۔
ہندوستان کےوزیرداخلہ نےکہاکہ پادری کایہ اقدام عالمی امن کوخطرےمیں ڈال دےگا۔
ہندوستانی وزیرداخلہ پی چدمبرم نےہندوستان کےتمام ذرائع ابلاغ کوہدایت دی ہےکہ اگراس طرح کوئی خطرناک اقدام انجام پاتاہے تواس سلسلےمیں کوئی خبر ، رپورٹ یاتصویرشائع نہ کریں۔