پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی: عبد اللہ شاہ گازی مزار پر دو خود کش حملے،دس شہید،متعدد ذخمی
کراچی میں کلفٹن کے علاقے میں واقع حضرت عبد اللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار مقدسہ میں جمعرات کی شام کو دو خود کش دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجہ میں دس سے زائد افرادشہید ہو گئے جبکہ درجنوں ذخمی ہیں۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں کلفٹن کے علاقے میں واقع حضرت عبد اللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار مقدس میں دو خود کش بم دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجہ میں دس افراد شہید اور بیس سے زائد ذخمی ہو گئے ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے مزار کے مرکزی دروازے پر ہوئے جہاں سینکڑوں کی تعداد میں زائرین موجود تھے،عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ یکے بعد دیگر دو دھماکے ہوئے ہیں جس میں درجنوں زائرین کی شہادت کا خدشہ ہے جبکہ بیس سے زائد افراد شدید ذخمی ہو چکے ہیں،جائے حادثہ پر امدادی ٹیموں نے پہنچ کر شہداء اور ذخمیوں کو ریسکیو کرنا شروع کر دیاہے ،واضح رہے کہ حضرت عبد اللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ حضرت امام حسن علیہ السلام کے سلسلہ نسب میں سے ہیں اور حسنی سید ہیں ،یہ بعید نہیںہے کہ مزارات مقدسہ پر حملہ کرنے والے وہی اسلام دشمن عناصر ہیں کہ جنہوں نے ماضی میں جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کو تاراج کیا تھا جہاں پر کہ اہل بیت اطہار علیہم السلام اور صحابہ کرام کے مزارات ہیں ،تاہم پاکستان میں داتا دربار کے بعد اب عبد اللہ شاہ غازی کے مزار پر حملے حکومت پاکستان کے لئے ایک سوالیہ نشان ہیں اور اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت سانحہ داتا دربار میں ملوث صہیونی اور قادیانی ناصبی ایجنٹوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی جس کے سبب انہی صہیونی ،قادیانی اور ناصبی دہشتگردوں نے آج کراچی میں عبد اللہ شاہ غازی کے مزار کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا،اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز مزار میں زائرین کی تعداد بھی معمول سے بڑھ کر پائی جاتی ہے۔