پاکستانی شیعہ خبریں

شکارپور، خودکش بمبار کی کوشش ناکام

failed-suicide-bomber1شکارپور میں مجلس کے اندر زبردستی داخل ہونے کی کوشش کے دوران محافظوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے خودکش حملہ آور نے دھماکا کردیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک اور چارپولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔شکارپور کے علاقے نیپر آباد میں سڑک پر ہونے والی مجلس کے دوران ایک خودکش بمبار نے اندر گھسنے کی کوشش  کی تو وہاں پر موجود محافظوں نے فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔اس دوران خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ڈی پی او انویسٹی گیشن شکارپور اسد سرفراز کے مطابق خودکش حملہ آور کے جسم کے اعضا ء تحویل میں لے لیے گئے ہیں جبکہ زخمی پولیس اہلکاروں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق چاروں پولیس اہلکاروں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button