پاکستانی شیعہ خبریں
حکومت دہشت گردوں کے خلاف کاروایی کرے۔مجلس وحدت

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں دہشتگرد آزادانہ معصوم اور نہتّے لوگوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنا رہے ہیں اور حکومت بے حس ہے،ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں گذشتہ دس روز کے دوران ٹارگٹ کلنگ میں مولانا موج علی سمیت شیعہ صحافی اور دیگر عمائدین کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے، انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں سخی دربار میں زائرین پر خودکش حملہ کرنے والے در اصل امریکی و صہیونی ایجنٹ ہیں، ملک بھر میں معصوم اور نہتّے عوام کو دہشتگردی کا نشانہ بنا کر مملکت پاکستان کو عدم استحکام کا نشانہ بنا رہے ہیں اور ملک کو کمزور کر رہے ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت کراچی میں جاری ملّت جعفریہ اور بریلوی مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے اور بے گناہ اور معصوم شہریوں کو دہشتگردوں کے چنگل سے آزاد کروائے۔ رہنماؤں نے ڈیرہ غازی خان میں سخی دربار میں خود کش حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشتگردی میں ملوث ملک دشمن و قوم دشمن عناصر کو منظر عام پر لایا جائے اور گرفتار کیا جائے۔