پاکستانی شیعہ خبریں

سرزمین پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے تمام سیاسی و مذہبی اکائیاں متحد ہو جائیں علامہ ناصر عباس جعفری

shiitenews mwm pakistan karachiسرزمین پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے تمام سیاسی و مذہبی اکائیاں متحد ہو جائیں۔پاکستان کو امریکی غلامی سے نجات دلوانے کے لئے مشترکہ جدوجہد کی جائے،وطن دوست جماعتیں 
امریکی وصہیونی ایجنٹوں کے خلاف نبردآزما ہو جائیں۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد کی مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان،عوامی نیشنل پارٹی سندھ اور جماعت اسلامی سندھ کے رہنماؤں سے ملاقاتیں۔
کراچی( )سرزمین پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے تمام سیاسی و مذہبی اکائیاں متحد ہو جائیں۔پاکستان کو امریکی غلامی سے نجات دلوانے کے لئے مشترکہ جدوجہد کی جائے،وطن دوست جماعتیں امریکی وصہیونی ایجنٹوں کے خلاف نبردآزما ہو جائیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز نائن زیرو،جماعت اسلامی شندھ کے صوبائی دفتر اور عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے دفتر مردان ہاؤس میں رہنماؤں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوںمیں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں سیف عباس اور کنور خالد سے ملاقات کی جبکہ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر اسد اللہ بھٹو اور مولانا منصوری اور عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید اور بشیر جان سے ملاقاتیں کیں ،ملاقاتی وفد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے دیگر رہنماؤں میں مولانا غلام شبیر بخاری،مولانا مختار امامی،مولانا مرزا یوسف حسین ،مولانا صادق رضا تقوی،اصغر زیدی اور مجلس وحدت مسلمین کراچی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل فاضل حسین اور میثم عباس بھی شامل تھے۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ،عوامی نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقاتو ں کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کاکہنا تھا کہ سرز مین پاکستان گذشتہ کئی دہائیوں سے کبھی فرقہ واریت ،کبھی لسانیت کے نام رپر دہشت گردی بھینٹ چڑھتی رہی ہے لیکن اب وقت آ گیاہے کہ وطن دوست جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائیں اور ملک دشمن و قوم دشمن عناصر دہشت گردوں سے جو کہ امریکی وصہیونی ایما ء پر پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے میں ملوث ہیں کے خلاف موثر اور جامع حکمت عملی وضع کریں،ان کاکہنا تھا کہ تمام سیاسی و مذہبی اکائیوں کو دعوت دیتے ہیں کہ مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ مل کر ملک کو امریکی غلامی سے نجات دلوانے اور فرقہ واریت،لسانی تقسیم سے چھٹکارا دلوانے مین اپنا کردار ادا کریں اور مملکت خدادا د پاکستان کو ایک مرتبہ پھر امن اور خوشیوں کا گہوارہ بنا دیں ،اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان،عوامی نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں مشترکہ جد وجہد سے ملک میں امن کاقیام اور امریکی ایجنٹو ں سے ملک کو پاک کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button