پاکستانی شیعہ خبریں

محصورین پاراچنار کی امداد کے لئے دوسرا امدادی کاروان ماہ شوال میں روانہ ہو گا

shiite news allama Amin shaheediمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ محصورین پاراچنار وکرم ایجنسی کی امداد کے لئے خوراک و ادوایات کا دوسرا امدادی کاروان ماہ شوال میں روانہ کیا جائے گا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مرکزی دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے جاری ایک کھلے خط میں علامہ امین شہید ی نے پاکستان اور پاکستان سے باہر پاکستانیوں سے اپیل کی ہےکہ وہ پاراچنار کے محصورین کی امداد کے لئے چلائے جانے والے دوسرے امدادی کارواں میں دل کھول کر عطیات دیں اور کرم ایجنسی پاراچنار کے سات لاکھ سے زائد نہتے اور معصوم عوام کو طالبان دہشت گردوں سے چھٹکارا دلوانے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا ساتھ دیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ پانچ برس سے ٹل پاراچنار اور پشاور جانے والی سڑک پر ناصبی وہابی طالبان دہشت گردوں کا قبضہ ہونے کے سبب پاراچنار اور کرم ایجنسی کے سات لاکھ سے زائد عوام اور معصوم شہری ضروریات زندگی اور بنیادی حقوق سے محروم ہیں اور طالبان دہشت گردوںکی دہشت گردی کا شکار ہیں جس کے سبب گذشتہ پانچ برس میں سینکڑوں بے گناہ افراد جن میں بچے،خواتین،مردو جوان اور بزرگ شامل ہیں شہید اور ذخمی ہو چکے ہیں تاہم اسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اس بات کا فیصلہ کیا تھا کہ اس برس قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کی برسی کے موقع پر پاراچنار اور کرم ایجنسی میں امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی اور محصورین پاراچنار کو طالبان دہشت گردوں سے نجات دلوائی جائے گی جسکے نتیجہ مین جولائی کے مہینہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے امدادی کارواں برائے محصورین پاراچنار چلایا گیا تھا جو کہ بفضل خدا خیریت سے پاراچنار پہنچ گیا تھا جس کے بعد مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ماہ شوال میں امدادی کاروان کی دوسری قسط پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کاروان میں اپنے عطیات جمع کروائیں ،عطیات جمع کروانے کے لئے اکاؤنٹ نمبر اور تفصیل درج ذیل ہے۔
1. Bank Account: You can deposit the amount on this account. The account details are:
Saudi-Pak Tower Branch Islamabad
Account number  01383139601
SwifStandard Chartared Bank
t Code:  SCBLPKKX
2. Western Union: you can send the amount through Western Union. 
P.S. We have the Permission of Maraje Izaam, Ayatullah Al Uzma Khminae and Ayatullah Al Uzma Seestani for Khums.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button