مشرق وسطی

شام میں دہشت گردوں کے جرائم کا سلسلہ جاری

رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ احرار الشام کے دہشت گردوں نے صوبہ ادلب کے محاصرہ شدہ شہروں الفوعہ اور کفریا پر دسیوں مارٹر گولے فائر کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ ان مارٹر حملوں میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

ان دو محاصرہ شدہ شہروں میں لوگوں کی صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے اور بین الاقوامی ادارے ان شہروں میں رہنے والے لوگوں کی صورت حال اور جنگ بندی کی خلاف ورزی پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کر رہے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل بھی ان محاصرہ شدہ شہروں کفریا اور الفوعہ کے عوام نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور سلامتی کونسل کے نام پیغام ارسال کر کے ان شہروں پر حملوں اور جارحیتوں کو روکنے کے لیے دہشت گرد گروہوں کے حامی ملکوں پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button