مشرق وسطی

بحرین میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے

بحرینی عوام نے مظاہرے کے دوران بحرینی انقلابیوں کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے دشمنانہ اقدامات کی شدید مذمت کی۔بحرین کے عوام نے ملک کے مختلف علاقوں خاص طور پر الدراز میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائشگاہ کے باہر مظاہرے کرکے ان سے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا-واضح رہے کہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت نے عوامی مظاہروں کے نتیجے میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف مقدمے کی سماعت کو کئی بار ملتوی کیا ہے اور اب اگلی سماعت کی تاریخ، اکّیس مئی اعلان کی گئی ہے۔بحرین کی حکومت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرنے کے علاوہ ان کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں اور نمائشی عدالت میں کیس دائر کر رکھا ہے جس کی وجہ سے الدراز کے علاقے میں گذشتہ برس جون کے مہینے سے بحرینی عوام کے مظاہرے اور دھرنے کا سلسلہ جاری ہے جن کے دوران آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا جارہا ہے- واضح رہے کہ بحرین میں دو ہزار گیارہ سے سیاسی و سیکورٹی بحران جاری ہے جبکہ بحرینی عوام اپنے ملک میں جمہوری حکومت ، آزادی اور انصاف کے قیام کےحق میں پرامن مظاہرے کر رہے ہیں جبکہ بحرین کی سیکورٹی فورس، سعودی فوجیوں کی مدد سے اس تحریک کو کچلنے کی کوشش کر رہی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button