پاکستانی شیعہ خبریں
سانحہ مستونگ پرمجلس وحدت،جعفریہ الائنس ،جعفریہ اسٹوڈنٹس کا ملک گیر احتجاج،وزیر اعلیٰ کی برطرفی کا مطالبہ

احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور گورنر بلوچستان کو بر طرف کیا جائے کہ جو امریکی وصیہونی ایماء پر کالعدم دہشت گرد گروہوں کی سر پرستی کر رہے ہیں اور بلوچستان میں شیعہ عمائدین کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ میںملوث ہیں ،مقررین نے سانحہ مستونگ کا ذمہ دار وزیر اعلیٰ بلوچستان اور گورنر بلوچستان کو قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ دونوں کو فی الفور بر طرف کیا جائے اور سانحہ مستونگ میں ملوث کالعدم دہشت گرد گروہوں کے ناصبی وہابہ درندوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے ۔
اس موقع پر ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں میں شریک ہزاروں افراد نے ہاتھوں میں بینرز ارو پلے کارڈذ اٹھا رکھےتھے جن پر امریکا مردہ باد اور اسرائیل نا منطور سمیت دہشت گردوںکی گرفتاری کے مطالبات درج تھے جبکہ وزیر اعلیٰ اور گورنر بلوچستان کی برطرفی کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا،شرکائے ریلی و مظاہرہ جات نے شہداء ے مستونگ کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور شہیدوںکو خراج عقیدت پیش کیا۔