پاکستانی شیعہ خبریں

بلوچستان ہائی کورٹ نے سانحہ مستونگ از خود نوٹس کیس میں ایم ڈبلیو ایم اور شیعہ علما کونسل کو فریق بنا لیا

shiitenews quetta courtکوئٹہ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے سانحہ مستونگ از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور پاکستان شیعہ علماء کونسل کی جانب سے دی گئی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں اس کیس میں فریق بننے کی اجازت دے دی جس کے بعد دونوں جماعتوں کی جانب سے اس المناک سانحہ کے حوالے سے بیس صفحات پر مشتمل مفصل رپورٹ عدالت

عالیہ میں جمع کرا دی گئی ہے ،سانحہ مستونگ از خود نوٹس کیس کی مزید سماعت 23 نومبر کو ہو گی ۔
 یاد رہے کہ سانحہ مستونگ کے دوران سفاک دہشتگردوں نے 29 شیعہ افراد کو اس وقت بس سے اتار کرایک قطار میں کھڑا کے گولیوں سے چھلنی کر دیا تھا جب وہ زیارات مقامات مقدسہ کے لیے ایران جا رہے تھے ، عدالت عالیہ بلوچستان نے اس المنات واقع کا از خود نوٹس لیتے ہوئے عدالتی کاروائی کا آغاز کیا تھا ، مقدمہ کی سماعت کے دوران مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علما کونسل نے اس اہم کیس میں فریق بننے کے لیے عدالت عالیہ میں مشترکہ درخواست دائر کی تھی جسے منظو کرتے ہوئے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے ان دونوں جماعتوں کو فریق بننے کی اجازت دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button