پاکستانی شیعہ خبریں

کوہاٹ کے زائرین پر حملے کی خبر کا میڈیا بائیکاٹ بہت بڑا ظلم ہے

pakistan media banedاورکزئی ایجنسی کی ملی و عزاداری تنظیموں کا کہنا ہے کہ اکیسیویں صدی میں جب دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے بدقسمتی سے ہمارے ملک میں حکام کی طرف سے زائرین پر راکٹ اور خودکار ہتھیاروں کی فائرنگ کا میڈیا بائیکاٹ بزدلانہ اقدام ہے۔

کوئٹہ میں علاقہ بنگش، ہنگو، کوہاٹ و اورکزئی ایجنسی کے زائرین پر حملہ بزدلانہ فعل ہے، اس خبر کو میڈیا پر نشر کرنے کی پابندی اس سے بڑھ کر ظلم ہے۔ امامیہ علماء کونسل اور علاقہ بنگش، ہنگو، کوہاٹ، اورکزئی ایجنسی کی ملی و عزاداری تنظیموں نے کہا کہ اکیسیویں صدی میں جب دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے بدقسمتی سے ہمارے ملک میں حکام کی طرف سے زائرین پر راکٹ اور خودکار ہتھیاروں کی فائرنگ کا میڈیا بلیک آؤٹ بزدلانہ اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ الحمداللہ مختلف ذرائع جیسے موبائل ایس ایم ایس اور دیگر سوشل نیٹ ورک کی وجہ سے مظلوموں پر ظلم کی خبر پہنچ جاتی ہے۔ اسلئے حکومت میڈیا بلیک آؤٹ کرنے کی بجائے فائرنگ اور اقدام قتل میں ملوث مجرموں کو کڑی سزا دیں۔ یہاں یہ بات یاد رہے کہ ایران سے واپس آنے والے علاقہ بنگش کے زائرین کی بس شان بنگش ٹرانسپورٹ کی گاڑی پر کوئٹہ شہر کے مضافات میں خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button