پاکستانی شیعہ خبریں
لاہور ہائی کورٹ:کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گرد ملک اسحاق کی قید میں توسیع
لاہور ہائی کورٹ نے کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گرد سرغنہ ملک اسحاق سمیت دیگر زیر حراست ناصبی دہشت گردوں کی قید میں ایک ماہ کی مزید توسیع کر دی ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے مورخہ ۱۹ دسمبر کو کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گرد سرغنہ ملک اسحاق اور غلام رسول شاہ کیس کا جائزہ لیتے ہوئے دونوں ناصبی وہابی دہشت گردوں کی قید میں توسیع کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں کہ کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کے سرغنہ اور متعدد شیعہ افراد سمیت سرکاری اہلکاروں کے قتل اور سری لنکن ٹیم پر حملہ کرنے والے ناصبی وہابی یزیدی دہشت گرد ملک اسحاق اور اس کے ساتھی غلام رسول شاہ کو امن کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے ایک ماہ قید میں اضافہ کر دیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں ناصبی دہشت گردوں ملک اسحاق اور غلام رسول کے کیس کا جائزہ لینے والی ٹیم میں جسٹس ناصر سعید شیخ،جسٹس منطور احمد ملک اور جسٹس شیخ احمد فاروق شامل ہیں جن کے سامنے ڈی پی او رحیم یار خان اور بہاولپور نے کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کے ناصبی سرغنہ دہشت گرد کو پیش کیا اور کیمرہ بریفنگ کے بعد عدلیہ کے فاضل جج حضرات نے ناصبی وہابی دہشت گرد ملک اسحاق اور غلام رسول کو مزید ایک ماہ قید مین رکھنے کا فیصلہ سنایا۔
دونوں ڈی پی او نے عدالت کو بتایا کہ کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گرد ملک اسحاق کی قید میں مزید اضافہ کر دیا جائے کیونکہ جب پہلے اسے رہا کیا گیا تھا تو ناصبی وہابی دہشت گرد نے فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی سازشیں شروع کر دی تھیں جس کے نتیجہ میں امن وامان کی صورتحال خرا ب ہو گئی تھی۔
رحیم یار خان کے ڈی پی او نے عدالت کو بتایا کہ ناصبی وہابی دہشت گرد ملک اسحاق کا نام پہلے ہی شیڈول چار میں انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت درج ہے جس کے تحت اس پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے،جبکہ ناصبی دہشت گرد ملک اسحاق نے پہلے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اصول کو توڑتے ہوئے اپنی سر گرمیوں سے آگا ہ نہیں کیا تھا جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔
کیس کا جائزہ لینے اور تمام دلائل کو سننے کے بعد عدالت نے دونوں ناصبی دہشت گردوں کی مدتِ حراست میں اضافے کے احکامات سنا دئیے۔
کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کے ناصبی سرغنہ دہشت گرد ملک اسحاق پر ۴۴ مقدمات درج ہیں جن میں ۷۰ قتل جن میں اکثر شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ شامل ہے ،تاہم ۴۴ مقدمات سے ۳۴ مقدمات عدالت میں چل رہے ہیں جبکہ ۱۰ مقدمات میں ناصبی وہابی دہشت گرد کو ضمانت مل چکی ہے۔
واضح رہے کہ ناصبی وہابی دہشت گرد ملک اسحاق کو نواز شریف اور شہباز شریف کی ایماء پر سپریم کورٹ نے سری لنکن ٹیم پر حملہ کیس میں ۱۴ جولائی ۲۰۱۱ء کو۱۴ سال قید کے بعد ضمانت دیتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا تھا۔
ناصبی دہشت گرد ملک اسحاق کو رہائی کے بعد دس روز کے لئے ایم پی او قانون کے تحت زیر حراست لے لیا گیا تھا جس کے بعد ۲۵ اکتوبر کو ناصبی دہشت گرد کی قید میں ۶۰ دن کی توسیع کر دی گئی تھی۔
غلام رسول شاہ جسکے بارے میں پولیس نے بتایا ہے کہ وہ ناصبی وہابی دہشت گرد ملک اسحاق کا ساتھی اور علی پور اور مظفر گڑھ مین شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔