پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں، علامہ علی اکبر کاظمی

علامہ علی اکبر کاظمی کا کہنا تھا کہ مولا علیؑ کے مانیے والے منظم ہوتے ہیں اور ہمیں منظم ہونا پڑے گا، تاکہ دشمن کو ہر سطح پر ناکام کیا جا سکے۔ ہمارا مقصد معاشرے میں عدل و انصاف کی حکومت کو قائم کرنا ہے

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے سیکرٹریٹ لاہور میں بانیاں عشرہ اور ماتمی سنگتوں کے سالاروں نے شیعہ بیٹھک کے عنوان سے اہم اجلاس میں بھر پور شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا کہ ہم کسی صورت عزاداری سید الشہداء امام مظلوم کربلاؑ پر سمجھوتہ کسی صورت قابل قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ جس طرح مچھلی پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی، ہم عزاداری سید شہداء امام مظلوم کربلا کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اپنی ابتداء سے لے کر آج تک ہمیشہ مومنین، زائرین اور عزاداروں کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ فروغ عزاداری اور تحفظ عزاداری کیلئے اپنا بہترین کردار ادا کیا اور دشمن کی ہر سازش کو بے نقاب اور ناکام بناتے ہوئے عزاداری کے قیام کو 100 فیصد یقینی بنایا اور وقت کے یزید کیخلاف قیام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امامیہ سکاوٹس کے زیر اہتمام عباسِ باوفا اسکاؤٹ کانفرنس

علامہ علی اکبر کاظمی کا کہنا تھا کہ ہم عزاداروں کے نوکر ماتمیوں کے جوتے اٹھانے والے ہیں۔ ہم عزاداروں اور عزاداری کے تحفظ کیلئے ہر قربانی کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولا علیؑ کے مانیے والے منظم ہوتے ہیں اور ہمیں منظم ہونا پڑے گا، تاکہ دشمن کو ہر سطح پر ناکام کیا جا سکے۔ ہمارا مقصد معاشرے میں عدل و انصاف کی حکومت کو قائم کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ کسی صورت دشمن کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،

ہماری قیادت سینٹ میں بھی قوم و ملت جعفریہ کی آواز بن کر ہر مطالبہ ہیش کر رہی ہے اور اپنا فرضں ادا کر رہی ہے، ہمیں سب کو مل کر ہر ساسیی میدان میں کامیاب ہونا ہو گا، جو آپ کے اتحاد کے بغیر مکن نہیں، ان شاءاللہ ہم کسی دباو اور سازش کو قبول نہیں کریں گے، اور آپ کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button