Uncategorized
بلاول بھٹو نے 3 وفاقی وزراء کے کالعدم تنظیموں سے گٹھ جوڑ کا انکشاف کردیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو نے 3 وفاقی وزراء کے کالعدم تنظیموں سے گٹھ جوڑ کاا نکشاف کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت میں 3 وزراء کے کالعدم تنظیموں سے گٹھ جوڑ ہیں، عمران خان نے بھی الیکشن مہم میں عوام کو اعتماد میں نہیں لیا، بلکہ کالعدم تنظیموں کے ساتھ مل کر الیکشن لڑا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آصف زرداری سمیت اپوزیشن رہنماؤں کو ایک فون کال پر سزا دلواتے ہیں، لیکن ایسے ایکشن کالعدم تنظیموں کے خلاف نہیں لے سکتے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت سے ہمارے 3 مطالبات ہیں، پارلیمنٹ کی مشترکہ قومی سلامتی کمیٹی بنائی جائے، نیب پر عمل ہو اور کالعدم تنظیموں سے خود کو الگ کیا جائے۔