پاکستانی شیعہ خبریں
ماہ دسمبر:شیعہ نسل کشی جاری،۱۴ مومنین شہید،۲۶ شیعہ نوجوان زخمی
گذشتہ تین دہائیوں سے مملکت پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کی نشل کشی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سال دو ہزار گیارہ کے آخری مہینہ دسمبر میں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ کرتے ہوئے کل ۱۴ شیعہ افراد کو شہید کر دیا جبکہ ۲۶ شیعہ زخمی ہوئے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی
رپورٹ کے مطابق سال ۲۰۱۱ کے آخری مہینے دسمبر میں کل ۱۴ مومنین شہید جبکہ ۲۶ شیعہ زخمی ہوئے ۔
سندھ
پاکستان کے صوبہ سندھ میں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی درندوں کی فائرنگ سے ۷ شیعہ نوجوان شیہید ہوئے جن میں شہید عسکری رضا(رہنما پاسبان جعفریہ و انچارج لیگل ایڈ کمیٹی ملت جعفریہ )،شہید نوید عباس،شہید نیر عباس،شہید شرف مہدی،شہید کاشف ظفر،شہید زاکر حسین شاہ اور شہید امیر علی شامل ہیں۔
پنجاب:
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ماہ دسمبر میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں میں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک شیعہ نوجوان ناصر حسین زیدی شہید ہوا جبکہ دیگر دہشت گردانہ کاروائیوں میں کل ۱۲ مومنین شدید زخمی ہوئے۔
گلگت بلتستان:
پاکستان کے شمالی علاقہ جات گلگت بلتستا ن میں بھی ناصبی وہابی دہشت گردوں کی کاروائیوں میں ۱۸ سالہ شیعہ نوجوان جوہر علی شہید ہوا جبکہ ایک اور دہشت گردانہ کاروائی میں ناصبی وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اور شیعہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
خیبر پختونخواہ:
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی یزیدی دہشت گرد وں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناتے ہوئے تطہیر حسین اور محمود الحسن جعفر ی کو شہید کر دیا ،واضح رہے کہ شہید تطہیر کو ہنگو اور شہید محمود جعفری کو پشاور میں فائرنگ کر کے شہید کیا گیا۔دونوں افراد کو صرف اور صرف شیعہ ہونے کی پاداش میں شہید کر دیا گیا۔
بلوچستان:
پاکستان کے سوبہ بلوچستان میں جہاں گذشتہ تین دہائیوں سے شیعیان حیدر کرار (ع) کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی یزیدی دہشت گردوں کی ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہیں ،بلوچستان میں بھی ناصبی یزیدی دہشت گردوں نے تین شیعہ نوجوانوں ،گوہر عزیز،علی حسین اور مومن اقبال کو شہید کرد یا ۔
واضح رہے کہ ماہ دسمبر میں ملک بھر میں شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے نتیجہ میں سب سے زیادہ شہادتیں صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں ہوئیں جہاں شیعہ رہنما شہید عسکری رضا بھی ناصبی وہابی دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بنتے ہوئے سال ۲۰۱۱ کے آخری سورج کے غروب کے ساتھ شہید ہو گئے ۔