خانوادہ رسول (ص) اور اہلبیت اطہار (ع) کی زندگیاں پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان کے مشہور عالم دین و خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نےکہا ہے کہمسلم حکمران امریکہ و اسرائیل کی پیروی کے علاوہ کچھ کرنے کو تیار نظر نہیں آتے۔
تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کے رکن معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے جشن انوار شعبان کے جلسے سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ خانوادہ رسول (ص) اور اہلبیت اطہار (ع) کی زندگیاں پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آفتاب رسالت (ص) کا ہر فرد سچا سپاہی اور عظیم مجاہد تھا اور یہی وہ خانوادہ ہے جس نے ہر مشکل اور کٹھن وقت میں دین اسلام کی آبیاری کی، آج ہمارے حکمران اگر آپکی سیرت و کردار، طرز زندگی اور جرأت و بہادری کی پیروی کریں تو دنیا بھر میں اسلام کا بول بالا ہوسکتا ہے، لیکن مسلم حکمران تو امریکہ و اسرائیل کی پیروی کے علاوہ کچھ بھی کرنے کو تیار نظر نہیں آتے۔