رحیم یارخان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے احتجاجی ریلی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر کراچی دھرنے میں موجود مسنگ پرسنز کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر نماز جمعہ امام بارگاہ حیدری ٹرسٹ سے اڈہ گلبرگ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ضلعی سیکرٹری جنرل سید حسنین عباس نقوی نے کی، ریلی کے شرکاء نے ملک بھر سے لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سید حسنین عباس نقوی کا کہنا تھا کہ ہم کراچی میں اُن مائوں، بہنوں اور بیٹیوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں، جنہوں نے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے گذشتہ سات روز سے دھرنا دیا ہوا ہے، ہمارے حکمران کی بے حسی عیاں ہے، ابھی تک کوئی نمایاں لیڈر دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات کرنے نہیں گیا، صدر پاکستان نے انصاف دینے کی بجائے اسلام آباد میں ڈیرے ڈال دیئے ہیں۔ ہم ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کے حکم کے منتظر ہیں، جیسے ہی کوئی ملکی سطح پر اعلان کیا گیا اُس کی تکمیل کریں گے۔