پاکستانی شیعہ خبریں

علماء اہلسنت کا قتل یہودی سازش ہے، علامہ غلام مہدی نجفی

molana hasim mosviامام جمعہ کوئٹہ کا کہنا ہے کہ امریکی سامراج، یہودی لابی اور ہندوستانی حکومت پاکستان میں خانہ جنگی پھیلانا چاہتے ہیں۔
 امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام مہدی نجفی نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ احادیث کی رو سے حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی رضا سے خدا راضی ہوتا ہے اور ان کی ناراضگی سے اللہ تعالیٰ ناراض ہو جاتا ہے۔ بی بی دو عالم (س) تمام انسانیت کے لئے بہترین نمونہ عمل ہیں، بی بی دو عالم سلام اللہ علیہا کی ذات حق و حقیقت کی پہچان ہے۔ خطبہ دوئم میں علامہ غلام مہدی نجفی نے کہا کہ یہودی لابی، امریکی سامراج اور ہندوستانی حکومت پاکستان کے اندر خانہ جنگی چاہتے ہیں۔ وہ فرقہ واریت کی آڑ میں مسلمانوں اور اسلام کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔ یہ کبھی اہل تشیع کے بے گناہ افراد کو شہید کرتے ہیں تو کبھی اہل سنت کے علماء کو شہید کیا جاتا ہے اور یہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دیے تاکہ دشمنان اسلام کی سازشیں ناکام ہو جائیں۔ علامہ نجفی نے قاری عبدالشکور کے قتل کے شدید مذمت کی اور انکے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button