حکومت نے دہشت گردوں کو لگام نہیں دی تو حکومت کا نام و نشان تک باقی نہیں رہے گامحمد مہدی
پاکستان میں اسلام دشمنوں نے ایک بار پھرذہنی پستی کا ثبوت دیتے ہوئے شیعہ افراد کا قتل عام جاری رکھا ہوا ہے محمد مہدی ۔آفتاب عالم ۔اصغر زیدی۔ آصف رضوی۔ عباس صفوی۔ کا مشترکہ مذمتی بیان
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنما نے کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ میں شیعیان علی کی شہادت پرشدید غم و غصے کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام دشمن طا قتوں نے ایک بار پھر اپنی ذہنی پستی کا ثبوت دیتے ہوئے بے گناہ شہریوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کی جس کے نتیجہ میں شیعہ افراد شہید ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقٹ ملکی سا لمیت خطرات کی لپیٹ میں ہے، کراچی اور کوئٹہ میں بے گناہ انسانوں کا خون بہا کر جہان اسلام کو بد نام کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں
، قانوں شکن عناصر ملک کو مزیدخطرات میں دھکیلنے کے در پے ہیں ، ان حالات میں پاکستان میں بسنے والے تمام طبقات کے مابین اتحاد اور اخوت کا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے ، رہنماوںنے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کو جان لینا چاہیے کہ کہ وہ اور ان کے ایجنٹ پاکستان میں رسوا ہو چکے ہیں ، مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کے افراد ان سے نفرت کرتے ہیں اور ہر آزاد فکر انسان انہیں درندہ جاہل اور دشمن کا زر خرید غلام قرار دے رہا ہے ، لیکن حکومت ان کا راستہ روکنے کی بجائے ان کی معاون بنی ہوئی ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی ہر نئی وارادت کے بعد دہشت گردوں کو کنٹرول کرنے کے جھوٹے وعدے کیے لیکن عملی طور پر کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا اگر حکمران ان کا راستہ نہیں روک سکتے تو اپنی ناکامی کے اعتراف میں اقتدار سے الگ ہو جائیں، بصورت دیگر دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ، لا قانونیت، اغوا برائے تاوان اور دیگر معاشی ناہمواریوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گیاور حکومت کا نام ونشان تک باقی نہیں رہے گا ۔