پاکستانی شیعہ خبریں

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 17 ویں برسی 3 اور 4 مارچ کو منائی جائے گی

shiitenews shaheed dr muhammed ali naqviبرسی کی تقریب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مزار واقع علاقہ نواب صاحب علی رضا آباد پر ہوگی، جس میں مختلف دانشور، تنظیمی برادران اور علماء کرام طے شدہ موضوعات پر اپنے مقالہ جات پیش کریں گے۔

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 17 ویں برسی 3 اور 4 مارچ کو لاہور میں منائی جا رہی ہے۔ برسی کا اہتمام امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور ڈاکٹر محمد علی نقوی ویلفیر ایسوسی ایشن نے مزار شہید علی رضا آباد رائیونڈ روڈ لاہور پر کیا ہے۔ برسی کے پروگرامز کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔ اس موقع پر 4 مارچ کو امامیہ اسکاوٹس سلامی پیش کر کے آئی ایس او کے بانی اور سابق مرکزی صدر ڈاکٹر محمد علی نقوی کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

پروگرام کے مطابق 3 مارچ کو شب دعا اور ماتمداری جامع مسجد مریم علی رضا آباد میں ہو گی۔ جبکہ 4 مارچ کو صبح 8 بجے امامیہ اسکاوٹس مزار شہید پر سلامی دیں گے۔ اسکاوٹس سلامی کی تقریب سے سابق مرکزی صدر آئی ایس او علامہ شبیر بخاری اور جامع مسجد مریم کے خطیب مولانا نیر عباس خطاب کریں گے۔ 10 بجے شہید ڈاکٹر نقوی پر سیمینار شروع ہو گا، جس سے سینیئر تنظیمی رہنما خطاب کریں گے اور شہید کے ساتھ گذرے لمحات اور ڈاکٹر محمد علی نقوی کی تحریکی زندگی اور ان کے مشن پر روشنی ڈالیں گے۔

سیمینار کے لئے مختلف دانشور، تنظیمی برادران اور علماء کرام طے شدہ موضوعات پر مقالہ جات پیش کریں گے۔ کراچی کے نوازش رضا "شہید ڈاکٹر، اسلامی تحریک کے روح رواں اور تنظیمی زندگی”، علی رضا نقوی "قومیات میں ڈاکٹر شہید کا کردار”، امجد علی کاظمی ایڈووکیٹ "شہید ڈاکٹر اور بصیرت”، سابق مرکزی صدر اور سینیر صحافی ملک اعجاز حسین "شہید ڈاکٹر اور فلاحی امور”، مولانا احمد اقبال رضوی "شہید ڈاکٹر نقوی اور آئی ایس او”، مولانا ڈاکٹر عقیل موسِی، "شہید ڈاکٹر بہار دین”، مولانا غلام عباس رئیسی مجلس عزا سے خطاب کریں گے جبکہ علامہ احمد اقبال رضوی اور مرکزی صدر آئی ایس او رحمان شاہ خطاب کریں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد علی نقوی کی یادگاری تصاویر کی نمائش بھی لگائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button