اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حضرت محمد ؐ کی ذات گرامی امت مسلمہ کے درمیان مرکز وحدت ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سید الانبیاءحضرت محمد ؐ کی ذات گرامی امت مسلمہ کے درمیان مرکز وحدت ہے۔ ان کا پاکیزہ کردار اور سیرت طیبہ آج بھی اقوام عالم کے لئے بہترین نمونہ عمل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ وحدت کی مناسبت سے مرکزی امام بارگاہ جیکب آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں زائرین کے علاوہ معززین شہر اور مومنین کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ ہم عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مبارک موقع پر سید الانبیاءؐ سے تجدید عہد کرتے ہیں۔ عصر حاضر کی جاہلیت نے ایک بار پھر انسانیت کا سر شرم جھکا دیا ہے۔ آزادی اور جمہوریت کے خوشنما نعروں کے ساتھ عصر حاضر میں معصوم انسانوں کا قتل عام روز کا معمول بن چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ حقوق نسواں کے نام پر عصر حاضر کے ابوجہل اور ابولہب نے جس طرح عفت حیاء اور غیرت جیسی اعلی انسانی صفات کی توہین کی ہے وہ افسوسناک ہے۔

مغربی ثقافتی یلغار نے اسلامی اقدار پر جو شب خون مارا ہے اس نے دور جدید کی جاہلیت کو بے نقاب کر دیا ہے۔اس موقع پر زائرین کربلا کو پھولوں کے ہار پہنا کر مبارک باد پیش کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button