پاکستانی شیعہ خبریں

امام بارگاہ کی بے حرمتی کرنے پر پی پی پی کے ایم پی اے کے خلاف شیعہ تنظیموں کی احتجاجی ریلی

imran zafer lagariریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امام بارگاہ اور علم عباسؑ کی بے حرمتی کرنے والے پی پی پی کے رکن صوبائی اسمبلی کو آئندہ ووٹ نہیں دیا جائے گا، اس موقع پر رہنماؤں نے اعلان کیا امام بارگاہ اور علم عباس ؑ کی بے حرمتی ے خلاف اتوار کی صبح دس بجے ایس پی چوک دادو پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔
پاکستان کے دوسرے بڑے صوبے سندھ کے ضلع دادو کے علاقے سیتا میں امام بارگاہ اور مومنین کے گھروں پر ریاستی سرپرستی میں حملے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین دادو سٹی، شیعہ علماء کونسل سندھ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور حزب المہدی کے زیراہتمام آج بعد نماز جمعہ مرکزی امام بارگاہ سیتا روڈ سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، ریلی سے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مجاہد حسین، شیعہ علما کونسل سندھ کے رہنما علامہ ریاض حسین حسینی، آئی ایس او کے رہنما شفقت لانگا اور حزب المہدی کے صدر عامر شاہ نے خطاب کیا۔ روزے اور شدید گرمی کے باوجود مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے اپنا صدائے احتجاج بلند کیا۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی صورت سیتا کے مومنین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ مقررین نے کہا کہ امام بارگاہ اور علم عباسؑ کی بے حرمتی کرنے والے پی پی پی کے رکن صوبائی اسمبلی کو آئندہ ووٹ نہیں دیا جائے گا۔ رہنماؤں نے اعلان کیا امام بارگاہ اور علم عباس ؑ کی بے حرمتی کے خلاف اتوار کی صبح دس بجے ایس پی چوک دادو پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا، رہنماؤں نے اس موقع پر عوام سے دھرنے میں شرکت کی اپیل کی۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں پی پی پی کے ایم پی اے عمران ظفر لغاری نے ضلع دادو کے امام بارگاہ حسینی سیتا سٹی پر قبضہ کیا، علم عباس (ع) کی بے حرمتی کی اور چھ عزاداروں پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں عزادار زخمی ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button