پاکستانی شیعہ خبریں
سانحہ ہزار گنجی کے خلاف اتوار کوشٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق شیعہ جماعتوں اور شیعہ ہزراہ قبیلے نے سانحہ ہزار گنجی کے خلاف احتجاج کے طور پر اتوار کے روز شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔شیعہ جماعتوں اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماون نے اس سانحے کی مذمت کرتے ہوئے سات روز سوگ کا اعلان بھی کیا ہے ،
مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مقصود ڈومکی اور علامہ ہاشم موسوی نے کوئٹہ میں ہزار گنجی کے مقام پر سات شیعہ مسلمانوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ہفتہ کے روز اس سانحے کی مذمت میں آئی جی پولیس کے دفتر کے سامنے احتجاجی مطاہرہ بھی کیا گیا ہے مطاہرین کا کہنا ہے حکومت اور پولیس شیعوں کی نسل کشی روکنے میں ناکام ہوگئی ہے