اگر آج ہم نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو اسی طرح لاشیں اٹھانا پڑیں گیں، مرکزی صدر آئی ایس او
سرگودہا میں اتحاد امت کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر اطہر عمران طاہر نے کہا کہ آج ہم جس دور سے ہم گزر رہے ہیں انتہائی پرآشوب ہے۔ آج ہمیں چن چن کے مارا جارہا ہے، آج ہم محفوظ نہیں ہیں اگر ان تمام تر حالات کے باوجود بھی ہم نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو پھر ہمیں اسی طرح حق کے لیے بھیک مانگنا پڑے گی۔ اسی طرح لاشیں اٹھانا پڑیں گیں۔
مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ جب ذہن بڑے ہوتے ہیں تو اہداف بھی بڑے ہوتے ہیں اور جب اہداف بڑے ہوتے ہیں تو اختلافات اہمیت نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے ایک سماجی حق ہے لیکن اختلاف رائے کو اختلافات کی وجہ نہیں بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ائمہ (ع) کے مانننے والے ہیں اور ہمارے ذہن بلند ہیں ہمارے ہدف امام زماں (ع) کے ظہور کے لیے زمینہ سازی کرنا ہے اور اگر ہمارا زہن بلند ہیں اور اہداف بلند ہیں تو ہمارے درمیان اختلافات کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا آج ہم جس دور سے ہم گزر رہے ہیں انتہائی پرآشوب ہے۔
آج ہمیں چن چن کے مارا جارہا ہے، آج ہم محفوظ نہیں ہیں اگر ان تمام تر حالات کے باوجود بھی ہم نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو پھر ہمیں اسی طرح حق کے لیے بھیک مانگنا پڑے گی۔ اسی طرح لاشیں اٹھانا پڑیں گیں۔ اسی طرح ہمارے مقدسات کی توہین کی جاتی رہے گی۔ اسی طرح ہم ظلم کی چکی میں پستے رہیں گے اور ہمارا کوئی پرسان حال نہ ہوگا۔
مرکزی صدر آئی ایس او کا کہنا تھا کہ وقت آ چکا ہے ہم پرچم عباس (ع) تلے جمع ہوں اور اپنے حقوق کے لیے جسد واحد ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جس جس محاذ پر ہم نے وحد ت سے کام کیا ہم نے دشمن کے دانت کھٹے کیے۔ ہم نے اتحاد سے امت کو مسائل سے نکالنا ہے۔
برادر اطہر عمران نے کنونشن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دین ہمارا مقصد اور دنیا ہماری ضرورت ہے اور خدا کی خوشنودی ہماری منزل ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی شناخت کرنے کے لیے ضروری ہے کہ سب سے پہلے ہم اپنی شناخت کریں۔ جس دن ہم نے خود کو پہچان لیا ہم نے خدا کو پہچان جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شیعہ ہیں اور ایک ذمہ دار قوم ہیں لہذا ہم میں سے ہر شخص کو معاشرہ سازی کے لیے کردار ادا کرنا چاہے۔