مشرق وسطی
مشرقی حلب میں دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپ
رپورٹ کے مطابق حلب میں جنگ بندی کے اعلان کے ساتھ ہی اس شہر کے مشرقی علاقوں میں موجود دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں –
ساتھ ہی دہشت گردوں نے ان راستوں پر جو مشرقی حلب سے عام شہریوں کے نکلنے کے لئے مد نظر قرار دیئے گئے ہیں، میزائل اور دستی بموں سے شدید حملے کئے ہیں-
دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ اور احرارالشام کے افراد حلب کے مشرقی علاقوں کے تمام اصلی اور فرعی راستے بند کرکے شہریوں کو ان علاقوں سے باہر نکلنےکی اجازت نہیں دے رہے ہیں –
شام سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ اس ملک کے فوجیوں نے صوبہ حماہ میں واقع شہر سلمیہ کے مضافاتی علاقوں میں داعش دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا ہے-
شام کے لڑاکا طیاروں نے بھی صوبہ حماہ کے شمال میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے، اس کارروائی متعدد دہشت گرد مارے گئے ہیں-