مشرق وسطی

بحرینی عوام کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات

آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے صیہونی حکومت کے ساتھ بحرینی حکومت کے تعلقات بحال ہونے کی مخالفت میں جمعیت الوفاق کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے بعد اس پارٹی کے سبھی دفاتر پر حملہ کیا ہے –

اللولوء ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے جمعرات کو بحرین کے سبھی شہروں میں جمعیت الوفاق کے دفاتر پر حملہ کرکے ان دفتروں میں موجود سامان کو بھی ضبط کرلیا ہے – جمعیت الوفاق کے نائب ڈپٹی سکریٹری جنرل شیخ حسین الدیہی نے ایک بیان جاری کرکے صیہونی حکومت کے ساتھ بحرینی حکومت کے تعلقات کی بحالی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین میں صیہونیوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے – جمعیت الوفاق کے دفاتر پر آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے یہ حملے ایک ایسے وقت کئے ہیں جب بحرینی عوام ، علما اور خاص طور پر بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کئے جانے کے حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف مسلسل مظاہرے کررہے ہیں – بحرینی حکومت نے گذشتہ جون کے مہینے میں بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کردی- جس کی بحرین اور دنیا کے مختلف ملکوں میں شدید مذمت کی گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button