مشرق وسطی

آل خلیفہ حکومت کے خلاف بحرینی عوام کے مظاہرے

بحرینی عوام نے اپنے مذہبی قائد آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت اور آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف دارالحکومت منامہ اور دیگر شہروں میں زبردست مظاہرے کئے ہیں

العالم نے خبردی ہے کہ منامہ کے علاقے الدراز میں بحرینی شہریوں نے جنھیں حکومت نے مسلسل پندرہویں ہفتے بھی نمازجمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی فرادا نماز ادا کرنے کے بعد آل خلیفہ کے دین اور انسانیت مخالف اقدامات کے خلاف شدید احتجاج کیا- مظاہرے میں شریک بحرینی شہری اپنے قائد آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں نعرے لگا رہے تھے اور آل خلیفہ حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں پرشدید احتجاج کررہے تھے – مظاہرے کے شرکا نے آل خلیفہ حکومت کو خبردار کیا کہ وہ ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی اپنی پالیسی سے باز آجائے اور سبھی سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کردے – مظاہرین ملک میں جمہوری اصلاحات اور تفریق آمیزاقدامات کے خاتمے کا بھی مطالبہ کررہے تھے – بحرین کے مختلف شہروں میں ہونےوالے مظاہروں کے شرکا کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے جائز اور قانونی مطالبات پورے نہیں ہوجاتے وہ اپنی پرامن جد وجہد جاری رکھیں گے – بحرینی مظاہرین نے شیخ عیسی قاسم کے گھرکے باہر بھی اجتماع کرکے ان سے اپنی یکجہتی کا اعلان کیا – واضح رہے کہ بحرینی شہریوں کی ایک بہت بڑی تعداد گذشتہ ساڑھے چارمہینے سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے باہر جب سے آل خلیفہ حکومت نے ان کی شہریت منسوخ کی ہے، دھرنے پر بیٹھے ہوئی ہے –

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button