مشرق وسطی

داعش نے شام میں کیمیاوی ہتھیار استعمال کیے ہیں: ترک فوج کا اعتراف

رپورٹ کے مطابق ترکی کی فوج نے کہا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے حلب کے نواحی علاقے خلیلیہ میں کیمیاوی ہتھیاراستعمال کیے ہیں کہ جس کے نتیجے میں ترکی کے حمایت یافتہ بائیس فوجیوں کو آنکھوں اور بدن پر زخم آئے ہیں۔واضح رہے کہ ترکی اور بعض عرب اور مغربی ملکوں پر کہ جن میں سعودی عرب اور امریکہ جیسے ممالک شامل ہیں، دہشت گرد گروہ داعش کی حمایت کرنے کا الزام ہے۔ شام کی حکومت نے بھی کئی بار ترک فوج کے شامی علاقوں میں داخل ہونے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اپنے ملک کی قومی حاکمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور ترک فوجیوں کے شام سے نکل جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button