مشرق وسطی
دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی پیشقدمی
شامی فوج نے دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبہ حلب کے الخفسہ واٹر پمپ کے قریب خود کو پہنچادیا ہے۔
اس دوران شامی فوج نے اسٹریٹیجک علاقے الصلمہ اور دو دو قصبوں کوبھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔الخفسہ واٹرپمپ حلب شہرکے مشرقی علاقے کو پانی سپلائی کرنےوالا سب سےاہم ذریعہ ہے جو داعش کے قبضے میں ہے۔
داعش نے رواں سال سترہ جنوری سے مشرقی حلب کے علاقوں کے باشندوں کے لئے پانی کی سپلائی کاٹ دی ہے۔
یاد رہے کہ شامی فوج نے اس سال جنوری کے وسط میں ایک بڑا آپریشن کرکے مشرقی حلب کو دہشت گرد گروہوں کے قبضے سے واپس لے لیا تھا۔
شامی فوج نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران صوبہ حلب کے مشرق میں دسیوں قصبوں اور دیہاتوں کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کیا ہے۔