بحرین کے مختلف علاقوں میں آل خلیفہ حکومت کی سرکوبگرانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے
بحرین کے عوام نے کل رات«اَبوصَیْبَع»، «الشاخوره» اور «کرانه» کے علاقوں میں 14 فروری کے انقلاب کی مناسبت اور اس انقلاب میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے اورآل خلیفہ حکومت کی سرکوبگرانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔
بحرین کے عوام نے جن کے ہاتھوں میں پلے کارڈ، بینرز اور جاں بحق ہونے والوں کی تصاویر تھیں آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت کا اعلان کیا۔
14 فروری کی آمد کے موقع پر بحرین کے علماء نے اس دن کو ایک تاریخی دن قرار دیا اور اسے ہمیشہ زندہ رکھنے کی ضرورت پر تاکید کی۔
بحرینی علماء نے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ انقلاب کے چھ سال گزرنے کے باوجود، آج ہماری نئی جانثار اور بہادر نسل فداکاری کے لئے تیار ہے۔
اس بیانیہ میں آیا ہے کہ ہم اپنی دلیر قوم سے چاہتے ہیں کہ بڑے پیمانے پر مختلف شہروں میں پر امن احتجاجی مظاہرے کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بحرینی شیعوں کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں بحرینی علماء کی کال پردسیوں ہزارافراد نے کفن پوش احتجاجی مظاہرے کئے تھے۔