مشرق وسطی
جنوبی شام سے بھاری مقدار میں اسرائیلی اسلحہ برآمد
دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے جنوبی علاقوں میں دھشتگردوں کے خلاف کی جانے والی فوجی کاروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسرائیلی اسلحہ اور ڈراؤن طیارے برآمد ہوئے ہیں۔
خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، شامی فوج نے اپنے آپریشن کے دوران تاحال متعدد بار دھشتگردوں کے زیر قبضہ علاقوں سے اسرائیلی ساختہ اسلحہ برآمد کیا ہے۔
شام کے سرکاری ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی شام کے علاقے درعا کے مضافات میں جاری فوجی آپریشن کے دوران، وافر مقدار میں اسرائیلی ساخت کے ماٹر گولے اور ڈراؤن طیارے برآمد ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بھی اس علاقے سے دھشتگردوں کے ایک گودام سے اسلحے کے ساتھ ساتھ اسرائیلی ساخت کی اشیائے خوردنی بھی برآمد ہوئیں۔