مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ملت فلسطین کا دفاع اور دشمن کے خطرات کا مقابلہ الہی فریضہ :عبدالمالک الحوثی

شیعہ نیوز: یمن کی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ عالمی یوم قدس فلسطینی کاز کے تعلق سے ایک شرعی فریضہ ہے۔

یمن کی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل سید بدرالدین عبدالمالک الحوثی نے یوم القدس کی مناسبت سے اپنے خطاب میں کہا کہ جمعتہ الوداع کو یوم قدس قرار دیئے جانے کا ایک واضح پیغام یہ ہے کہ قدس شریف مسلمانوں کے ایمان کا جز ہے۔

انہوں نے کہ امت مسلمہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ ملت فلسطین کے دفاع اور دشمن کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے اپنے الہی فریضے پر عمل کریں۔

انہوں نے صہیونی حکومت کے ساتھ بعض عرب ممالک کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کا مقصد یہ ہے کہ امت کا رخ صیہونی دشمن کی بجائے ایران اور عالم اسلام کے فرزندوں کی طرف کردے۔ انہوں نے کہا کہ گٹھ جوڑ کرنے والی عرب حکومتوں نے قرآن کریم کے منافی سوچ کے ساتھ غلط پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی، امت مسلمہ کی فوجی طاقت کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ خود انہوں نے جوہری اور انتہائی تباہ کن قسم کے ہتھیاروں کا انبار لگا رکھا ہے۔

انصاراللہ کے سربراہ نے کہا کہ دشمن چاہے جو بھی کرلے ہم قطعی طور سے تین چيزیں حاصل کرکے رہيں گے، نمبر ایک دشمن کی شکست اور اس کی سرنگونی، نمبر دو اس کے حامیوں کی ناکامی اور نمبر تین، خدا کے مخلص اور اس پر توکل کرنے والوں کی فتح و کامیابی ۔

انہوں نے دنیا کے ممالک اور عوام کو امریکہ اور صہیونی حکومت کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ کمترین کام ہے جو ایک مسلمان انجام دے سکتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی امت مسلمہ گزشتہ برسوں کی مانند یوم القدس شایان شان طریقے سے منائی گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close