پاکستانی شیعہ خبریں

یوم حسین (ع) منعقد کرنے پر قراقرم یونیورسٹی نے 16 شیعہ طلباء کو یونیورسٹی سے نکال دیا

Karakoram Shiaقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یوم حسین (ع) منعقد کرنے کی پاداش میں طلباء کے خلاف کارروائی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق ثقلین رضا کو ہمیشہ کیلئے کے آئی یو سے فارغ اور 16 طلباء کے تین سال کیلئے یونیورسٹی میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ جو طلباء سیکیورٹی اہلکاروں سے دست اندازی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر لاؤڈ اسپیکر اور بینرز کیمپس کے اندر لائے اور جن طلباء نے اجتماع میں تقریریں کیں ان پر سات، سات ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ جو طلباء اجتماع میں شریک ہوئے ان کی شناخت کا عمل جاری ہے، شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد ان پر پانچ، پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد ہونگے۔ کمپیوٹر سائنس کے طالبعلم ثقلین رضا ولد محمد اسماعیل کو کے آئی یو سے ہمیشہ کیلئے فارغ کرنے کے بارے میں اطلاع ہائر ایجوکیشن کمیشن سمیت پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں کو دی گئی ہے۔

جن طلباء کو تین سال کیلئے نااہل قرار دیا گیا ہے ان میں بی بی اے کے عباس علی، کامل حسین اور ثاقب علی، بی ایس اکنامکس کے جمال حیدر، بی ایس کمپیوٹر سائنسز کے سید وقار حسین، شماریات کے شفقت حسین، بین الاقوامی تعلقات کے قیصر عباس، انیل عباس، منتظر حسین اور وقار حیدر، کمیونیکشن اسٹڈیز کے منتظر عباس اور رضا تابش، انوائرمینٹل سائنسز کے شیراللہ، مینجمنٹ سائنسز کے حسن اور ماڈرن لنگوئجز کے رضا بیگ شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق جن طلباء پر جرمانے عائد کئے گئے ہیں ان کے والدین جب تک خود یونیورسٹی آکر یونیورسٹی ذمہ داروں کے سامنے حلف نامہ پر دستخط نہیں کریں گے تب تک مذکورہ طلباء سمسٹر امتحانات میں بھی شریک نہیں ہوسکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button