پاکستانی شیعہ خبریں
علامہ افتخار حسین نقوی کی طاہر اشرفی سے والدہ کی وفات پر تعزیت
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) رکن اسلامی نظریاتی کونسل اور امام خمینی ٹرسٹ کے سربراہ علامہ سید افتخار حسین نقوی اور جامعۃ المنتظر لاہور کے مولانا سید خادم حسین نقوی نے پاکستان علماء کونسل کے سربراہ طاہر محمود اشرفی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انکی والدہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے بھی طاہر محمود اشرفی سے ملاقات کی اور انکی والدہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا۔