پاکستانی شیعہ خبریں
حضرت امام حسن عسکری (ع) کا یوم شھادت
آج 8 ربیع الاول حضرت امام حسن عسکری (ع) کی شھادت کے دن کے موقع پر پوراپاکستان غم اور ماتم میں غرق ہے ۔
8 ربیع الاول سن 260 ھجری قمری کو رسول گرامی اسلام حضرت محمد مصطفی ۖ کے نواسے حضرت امام حسن عسکری (ع) عراق کے مرکز میں واقع سامرا شھر میں شھید کر دیئے گئے۔ آپ نے امام علی النقی (ع) کی شھادت کے بعد مسلمانوں کی دینی قیادت کی ذمہ داری سنبھالی۔
ہم امام حسن عسکری (ع) کی شھادت کی مناسبت سے تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوۓ امام ہمام کا ایک قول پیش کرتے ہیں، آپ فرماتے ہیں:
"تمام خصلتوں میں سے دو خصلتیں برتر ہیں، پہلی خصلت خدا پر ایمان اور دوسری اپنے بھائیوں کو فائدہ پہنچانا۔ ہم تمہیں دین میں پاکدامنی اور پرھیزگاری، گفتگو میں سچائی اور امانت کی ادائیگی کی سفارش کرتے ہیں "۔