پاکستانی شیعہ خبریں

علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون ضروری ہے، آرمی چیف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کا دارومدار تنازعات کے حل میں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لندن میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران آرمی چیف کا علاقائی سکیورٹی پر پاکستان کے نقطہ نظر سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان امن و استحکام اور پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہے، امن و امان کی یہ صورتحال اب کوئی نہیں چھین سکتا، جنوبی ایشیا میں امن کا دارومدار تنازعات کے حل میں ہے۔

سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے عالمی تعاون ضروری ہے، علاقائی روابط کیلئے سرمایہ کاری کلیدی حیثیت رکھتی ہے، بہتر سکیورٹی صورتحال سے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button