دنیا

اسپین میں 2 نقاب پوش مسلح افراد کی مسجد پر فائرنگ

شیعہ نیوز : اسپین میں 2 نقاب پوش مسلح افراد نے مسجد پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

اسپین میں 2 نقاب پوش مسلح افراد نے مسجد پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسپین کے خود مختار شہر ستبہ کی ایک مسجد پر موٹرسائیکل سوار 2 نقاب پوش مسلح افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے،3 گولیاں مسجد کی دیواروں سے ٹکرائیں۔

فائرنگ کے وقت مسجد میں نمازی موجود تھے تاہم تمام افراد محفوظ رہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کر دیا ہے تاہم تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر آسٹریلوی شہری نے نماز جمعہ کے وقت اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 50 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button