اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

ملاقات میں ایرانی وزیر کا کہنا تھا کہ پاک ایران تعلقات کے فروغ میں سائنسی تبادلات کا اہم کردار ہے۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اصفہان میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری وفد کے ہمراہ چوتھی اقتصادی تعاون تنظیم ’’ایکو‘‘ کے سائنسی بنیاد کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس میں شرکت کے لئے صوبے اصفہان کے دورے پر ہیں۔

دورے میں پاکستان کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اصفہان میں ایرانی ہم منصب منصور غلامی سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں ایرانی وزیر کا کہنا تھا کہ پاک ایران تعلقات کے فروغ میں سائنسی تبادلات کا اہم کردار ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم ’’ایکو ‘‘دونوں ممالک کے درمیان ایسے تعلقات کے فروغ میں تعمیری کردار ادا کرسکتی ہےاور دونوں ممالک کو اس سے فائدہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

ایرانی وزیر اطلاعات نے ایران کی تعلیمی اور تحقیقی صلاحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک اساتذہ اور طالب علموں کے تبادلے کے شعبے میں باہمی تعاون کرسکتے ہیں۔

پاکستانی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ تعلیمی تعلقات بڑھانے کے لئے تیارہے، دونوں ممالک کے درمیان تیل، زراعت، صنعت، میڈیکل سائنسز، نینو اور آبپاشی کے شعبوں میں باہمی تعاون ناگزیر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button