لاہور ؛سپاہ یزید کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ ڈاکٹر اور ان کا بیٹا شہید
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے علاقے کینال روڈ پر امریکی سعودی نواز کالعدم لشکر جھنگوی اورپنجابی طالبان کے غنڈوں کی فائرنگ سے معروف آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر حید علی اور ان کا بیٹامرتضیٰ علی شہید ۔نمائندے کی اطلاعات کے مطابق سعودی نواز کالعدم لشکر جھنگوی اور پنجابی طالبان کے غنڈوں نے شیعہ ڈاکٹر حیدر اور ان کے بیٹے کو اس وقت اپنی درندگی کانشانہ بنایا جب وہ اپنی گاڑی میں جارہے تھے کے گھات لگائے دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردی ۔جس کے نتیجے میں شیعہ ڈاکڑ اور ان کا بیٹا موقع پر ہی شہید ہوگئے ۔دونوں کی میتوں کو سروس ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں قانونی کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کی جائے گئی اور امام بارگاہ منتقل کی جائے گئی
واضح رہے صوبہ پنجاب میں کالعدم لشکر جھنگوی اور پنجابی طالبان کے دہشتگرد پنجاب بھر میں اپنی درندگی کا نشانہ بنا رہیہیں جبکہ شیعہ دشمن پنجاب حکومت ان دہشتگردوں کے خلاف کوئی کاروای کرنے کے بجائے ان غنڈوں کی سرپرستی کررہی ہے